18 مئی 2014 - 14:34
دشمنوں کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ امربالمعروف ونہی عن المنکر

امام جمعہ یزد نے کہا ہے کہ دشمنوں کی ثقافتی یلغار کے خلاف جدوجہد کا راستہ وہی چیز ہے کہ جسے قرآن اوردین نے بیان کیا ہے اوروہ معاشرے میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کا احیاء ہے۔

ابنا: حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد آیت اللہی نے ملااسماعیل مسجد میں نمازجمعہ خطبوں کے دوران امورمیں نظم وضبط کی مراعات کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیوی اورمعنوی امورمیں پروگرامنگ اورنظم وضبط کی مراعات کرنے سے انسان اپنی زندگی سے بہترطورپراستفادہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے جلیل القدرعالم دین آیت اللہ سید محمد باقرشیرازی کی رحلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایران کے ایک نامورعالم دین تھے کہ جنہوں نےاپنی پوری زندگی بہترین انداز میں اسلام اورانقلاب کی خدمت کی ہے۔
آیت اللہی نے ۲۲مئی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی معاشی پابندیوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۹۸۰ء کواس محاصرے کا آغاز ہواتھا اورابھی تک جاری ہے۔
امام جمعہ یزد نے سورہ نساء کی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خداوند متعال اس سورہ میں فرماتا ہے کہ لوگ بہت سی چیزوں کو پسند نہیں کرتے جبکہ ہم نے ان چیزوں میں ان کے لیے بہتری قراردی ہوئی ہے۔
انہوں نے دشمن کے وجود کوانسان کے لیے فائدہ مند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خداوند متعال سورہ انعام میں فرماتا ہے کہ ہم نے ہرنبی کےلیے ایک دشمن قراردیا ہے جبکہ انبیاء خدا کے قریب ترین بندوں میں سے ہیں۔
آیت اللہی نے اس سوال کہ خداوند متعال نے اپنے انبیاء کے لیے کیوں دشمن قراردیے ہیں، کے جواب میں کہا ہے کہ کیونکہ دشمن کا وجود،مختلف میدانوں میں انسان کی ترقی اورپیشرفت کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ ثقافتی یلغار کیے ہوئے ہے کیونکہ فوجی حملے میں اسے شکست کھانی پڑی ہے اوراگر دشمن یہ احتمال دے کہ وہ فوجی حملے کے ذریعے ہم پرغلبہ پالے گا تووہ ایک لمحہ کے لیے بھی دیر نہیں کرتا اوراسی بنا پر اس نے ثقافت کی راہ سے ہم پرحملہ کررکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دشمنوں کی ثقافتی یلغار کے خلاف جدوجہد کا راستہ وہی چیز ہے کہ جسے قرآن اوردین نے بیان کیا ہے اوروہ معاشرے میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کا احیاء ہے۔

.......

/169